ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی ٹیم ایشیائی جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں

ہندوستانی ٹیم ایشیائی جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں

Sun, 05 Feb 2017 12:00:44    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم ایشیائی جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ہندوستان نے ہفتہ کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو 2۔0 سے شکست دی۔ خطابی مقابلے میں ہندوستان کا سامنا ملائیشیا سے ہوگا۔ ملائیشیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 2۔1 سے شکست دی۔ سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑی رنجیت سنگھ نے ہانگ کانگ کے چان ہی ہو کو 11۔4، 5۔11، 11۔8، 11۔6 سے شکست دی۔ وہیں دوسرے میچ میں ویلون سیتھل کمار نے لائی چیک نم کو 13۔11، 11۔13، 11۔5، 8۔11، 11۔5 سے شکست دی، لڑکیوں کے زمرے میں 5۔9وے مقام کے لئے ہوئے مقابلے میں کوریا نے ہندوستان کو 2۔1 سے شکست دی۔ سانیا واٹ نے ہندوستان کو بہترین آغاز دیا، پہلے میچ میں ثانیہ نے چے جیت کو 6۔11، 11۔9، 11۔4 سے شکست دی۔ اس کے بعد کوریا نے باقی دونوں میچ جیتتے ہوئے ہندوستان کو 2۔1 سے ہرا دیا۔ کوریا کی یوجو سو نے یشوریا بھٹاچاریا کو 11۔9، 8۔11، 11۔6، 8۔11، 11۔8 سے و ڈانگ جو سانگ نے ویڈیا ارون کو 11۔9، 11۔8، 11۔6 سے شکست دی۔


Share: